17 جولائی 2010 - 19:30

ایک فلسطینی ادارے نے انکشاف کیا ہےکہ صہیونی پولیس اور فوج فلسطینی مظاہرین کے خلاف ممنوعہ گولیاں استعمال کررہی ہے ۔

قدس سماجی حقوق تنظیم نے ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ صہیونی فوج اورپولیس نے قدس شریف میں فلسطینیوں کےخلاف ایسی گولیاں استعمال کی ہیں جن سے بدن پرزخم ہوجاتاہے اور سارے بدن میں شدید سوزش ہونے لگتی ہے۔ یادرہے بین الاقوامی قوانین کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے جنگي اور خطرناک ہتھیاروں کےاستعمال پرپابندی ہے ۔ یادرہے صہیونی درندوں نے گذشتہ ماہ مسجد الاقصی میں نمازیوں کو آتشیں گولوں سے نشانہ بنایاتھا ۔ قدس کے سلوان محلے میں صہیونیوں کے حملوں میں تیس افراد زحمی ہوئےتھے جنمیں تین امدادی کارکن اور ایک صحافی بھی شامل ہے ۔ 

۔۔۔۔۔

/110